عالمی برادری کا غیر منصفانہ سلوک ، ایرانی وزیر خارجہ مستعفی

عالمی برادری کا غیر منصفانہ سلوک ، ایرانی وزیر خارجہ مستعفی
تہران ( ویب ڈیسک ) ایران کے ساتھ عالمی برادری کے غیر منصفانہ سلوک پر بطور احتجاج ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام خط میں لکھ دیا کہ میرا یقین ہے کہ دنیا میں عقل و دانشمندی غالب آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اعلان کیا ہے کہ وہ وزارت خارجہ کا منصب چھوڑ رہے ہیں اور اب وہ باقی ماندہ زندگی سفارت کاری کے بجائے درس وتدریس میں گزاریں گے، عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ دراصل ان کا استعفیٰ عالمی برادری کے ایران کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیخلاف احتجاج کا ایک طریقہ ہے جب کئی سال گزرنے کے باوجود نیو کلیئر ڈیل پر عمل نہیں ہو پا رہا ہے۔ جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ایک اہم خط میں اس فیصلہ کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ چھ سال ہو گئے ہیں مگر مغرب کی طرف سے مختلف حیلے بہانوں سے ایران نیوکلیئر ڈیل کو ٹالا جا رہا ہے، بطور وزیر خارجہ چھ سالوں میں سفارت کاری اور قانون کی بالادستی پر اعتماد کرنا میرے لئے ایک مشکل کام رہا ، اب بھی میرا یقین ہے کہ دنیا میں عقل و دانشمندی غالب آئے گی۔

Watch Live Public News