محکمہ معدنیات پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 10ارب کی وصولیاں

محکمہ معدنیات پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 10ارب کی وصولیاں
لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب حکومت نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ مالی سال 2020-21 میں محکمہ معدنیات نے رائلٹی کی مد میں ریکارڈ وصولیاں کیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ معدنیات نے گزشتہ مالی سال صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار 10.19 ارب روپے کی وصولیاں کیں جبکہ ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 58 کروڑ روپے وصول ہوئے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ محکمہ معدنیات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہماری حکومت نے ہر محکمے کو کام کرنے کی آزادی دی ہے۔ محکمہ معدنیات سمیت ہر محکمے کے وزیر اور سیکرٹری کو بااختیار بنایا ہے۔محکموں کے آزادی سے کام کرنے سے ان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ون مین شو کے ذریعے محکموں کی آزادی سلب کی گئی اور ہر جگہ مداخلت کرکے محکموں اور اداروں کو تباہ کیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔