پاکستانی نژاد قانون دان امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کے سربراہ مقرر

پاکستانی نژاد قانون دان امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کے سربراہ مقرر
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ کے صدر جوبائیڈن کی جانب سے پاکستانی نژاد خضر خان کو سربراہ امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی مقرر کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے کمیشن برائے مذہبی آزادی کے لیے 4 افراد کو منتخب کیا جن میں امریکی نژاد قانون دان بھی شامل ہیں۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر جوبائیڈن کمشین کے لیے کچھ الگ سوچ رکھتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ایسی انتظامیہ بنائی جائے جس میں نہ صرف امریکہ بلکہ تمام عقائد کے افراد کی نمائندگی ہو سکے۔ اس مقصد کے تحت پاکستانی نژاد 71 سالہ وکیل خضر احمد کو کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجیئس فریڈم کے کمشنر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ واضح رہے کہ امریکی فوج کے کیپٹن ہمایوں خان عراق میں تعینات تھے جو 2004 میں داعش جنگجوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، وہ پاکستانی نژاد خضر احمد کے صاحبزادے تھے۔ پاکستانی نژاد خضر احمد کے صاحبزادے ہمایوں خان امریکی فوج میں کیپٹن تھے اور عراق میں تعیناتی کے دوران 2004 میں داعش جنگجوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ بھی یاد رہے کہ خضر احمد وہی ہیں جنھوں نے امریکی مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ پر اپنے بیٹے کی قربانی یاد کراتے ڈونلڈ ٹرمپ کو شٹ اپ کال دی تھی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔