کراچی ( پبلک نیوز) سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا اور شہریوں کے سڑکوں پر نکلنے کو کورونا ویکسین کو مشروط کر دیا۔ شہر کے ویکسین سینٹرز پر شہریوں کی بڑی تعداد کا رش لگ گیا۔ ملک 3سب سے بڑے ماس ویکسین سینٹر کراچی ایکسپو میں گھنٹوں قطاروں میں لگے شہری بھپر گئے۔ ویکسین سینٹر کے عملہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ویکسین سینٹر کے شیشے توڑ دئیے، تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کے ویکسی نیشن مراکز پر شدید بدانتظامی کی صورتحال سامنے آئی ہے۔ ایس او پیز یکسر نظر انداز کر دیئے گئے۔ ایکسپو سینٹر میں شہری گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔ سول اسپتال کے ویکسی نیشن سینٹر پر بھی بدانتظامی دکھائی دی۔ یہ طویل قطاریں ہیں کراچی ایکسپو سینٹر کی جہاں شہری کورونا سے بچاو کی ویکسن لگانے پہنچے لیکن صبح7 بجے سے شام تک کئی افراد ویکسین سے محروم رہے۔ کچھ افراد گیٹ توڑ کر ویکسی نیشن سینٹر میں داخل ہوگئے۔ ہجوم کی وجہ سے ویکسی نیشن پر مامور عملہ کے کچھ ارکان معمولی زخمی ہوئے۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ بھی ایکسپو سینٹر پہنچے اور انتظامی غفلت پر سخت برہمی کا اظہار بھی کیا۔