سندھ میں شہریوں کو مرغا بنا کر تذلیل کرنے کی وڈیو سامنے آ گئی

سندھ میں شہریوں کو مرغا بنا کر تذلیل کرنے کی وڈیو سامنے آ گئی
کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں لگایا جانے والا لاک ڈاؤن مزید متنازع ہو گیا ہے۔ اس دوران شہریوں کے روا رکھے جانے والے سلوک نے اس پر مزید سوالیہ نشان ثبت کر دیئے ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے نے شہریوں کو مرغا بنا کر تذلیل کرنے کی وڈیو ٹوئٹ کر دی۔ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے بھی یہی ویڈیو ٹویٹ کی تھی جس کو بعد ازاں انھوں نے ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ جس میں انھوں نے لکھا تھا کہ ‏مرغا تو مراد علی شاہ اور ان کی کیبنٹ کو بنانا چاہیے۔ جن کی ناقص اور ناکام پالیسی کی وجہ سے سندھ میں کورونا کا ریشو بڑھ گیا۔ ایک ویکسین تک سندھ حکومت نے نہیں خریدی۔ لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا۔ کراچی کے شہریوں کی اس طرح تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ سندھ میں آٹھ اگست تک جزوی لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز اعلان کردہ لاک ڈاؤن میں آج نرمی کا اعلان کیا گیا اور ڈبل سواری پر عائد کردہ پابندی بھی ختم کی گئی۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔