ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں دعائیں متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک یو اے ای مضبوط تعلقات استوار کرنے میں شیخ طہنون کو یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ رب العزت شیخ طہنون بن محمد النہیان کو ابدی سکون عطا فرمائے۔