‏"فوری شفاف الیکشن نہ ہوئےتو معیشی حالات انتہائی خراب ہونگے"

‏
قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ فوری شفاف الیکشن نہ ہوئےتو معیشی حالات انتہائی خراب ہونگے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حلیم عادل شیخ نے لکھا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کےرہتے ہوئے کوئی اچھی خبر نہیں مل سکتی، عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ لوگ مہنگائی کم کرنےنہیں آئے بلکہ این آر او لینےآئے ہیں اور ترقی کرتے ملک کو تباہ کرنے کی ذمہ دار پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔