لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) عمران خان نے پنجاب میں احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور سابق صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت نے ملاقات کی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت کردی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے احساس پروگرام پر عملدرآمد کے لئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو ذمہ داری دے دی ہے۔ قبل ازیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب آفس پہنچے تھے ،جہاں عمران خان سے وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے ملاقات کی۔