آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلیوں کے اعلان کا آج امکان

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلیوں کے اعلان کا آج امکان
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول میں تبدیلیوں کے اعلان کا آج امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو ری شیڈولڈ کیا جائے گا، ورلڈ کپ کے شیڈول میں چند تبدیلیاں کی جائیں گی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت میچ شیڈول سے ایک روز پہلے کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاک بھارت میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈولڈ ہے، پاک بھارت میچ کے شیڈول میں تبدیلی نوراتری تہوار کی وجہ سے کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے جے شاہ کا کہنا ہے کہ چند بورڈز نے میچز کے درمیان چھ روز کے وقفے کو کم کر کے چار پانچ روز کرنے کی درخواست کی تھی، ورلڈکپ میں میچز کے وینیوز میں تبدیلی نہیں ہوگی،صرف تاریخوں کو تبدیل کیا جائےگا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 14 اکتوبرکو انگلینڈاور افغانستان کےدرمیان ڈے نائٹ میچ 15 اکتوبرکودن میں کرائے جانےکاامکان ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔