پشاور:سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو خط لکھا ہے، جس میں الیکشن کمیشن نے سیاست میں ملوث نگران وزرا کو ہٹانے کی درخواست کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے نگران وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی کا صوبے کے سیاسی امور میں مداخلت کا نوٹس لے لیا ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعلی کے پی کو خط لکھا ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کے نوٹس میں آیا ہے کہ نگران کابینہ سیاسی وابستگیوں کی بنیاد پر تقرر کی گئی،جس کی مثال سابق نگران وزیر شاہد خٹک کا کیس ہے، اس کے علاوہ اور بھی وزرا نے میڈیا نے اپنی پارٹی وابستگی تسلیم کی،شاہد خٹک نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کچھ وزرا مشیران، معاونین خصوصی سمیت دیگر کا رویہ الیکشن ایکٹ 2017 کے منافی ہے، الیکشن کمیشن درخواست کرتا ہے کہ ایسے وزرا مشیران اور معاونین خصوصی کو ان کے عہدوں سے ہٹادیا جائے، تا کہ آنے والے انتخابات کے صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔ خط میں الیکشن کمیشن نے سیاست میں ملوث نگران وزرا کو ہٹانے کی درخواست کر دی ہے۔