چیئرمین ایف بی آر کا ریٹائرمنٹ لینےکافیصلہ،وزیر اعظم کوخط لکھ دیا

چیئرمین ایف بی آر کا ریٹائرمنٹ لینےکافیصلہ،وزیر اعظم کوخط لکھ دیا
کیپشن: چیئرمین ایف بی آر کا ریٹائرمنٹ لینےکافیصلہ،وزیر اعظم کوخط لکھ دیا

ویب ڈیسک: چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کیلئے وزیراعظم آفس کو خط لکھ دیا، امجد زبیرٹوانہ کی مدت ملازمت میں ابھی 6 ماہ باقی ہیں ،انہوں نے 15 اگست سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست  دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر نے کام کے دباؤ اور تنقید کے باعث قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا، وزیراعظم شہبازشریف امجد زبیر ٹوانہ کی درخواست پر حتمی فیصلہ کریں گے۔

Watch Live Public News