مودی حکومت کی منافقت بے نقاب، اترپردیش کے 94 اسلامی مدارس بند

94 islamic seminaries closed in UP india
کیپشن: 94 islamic seminaries closed in UP india
سورس: google

 ویب ڈیسک : مسلم دشمن مودی حکومت کا ایک اور منافقانہ قدم ، بھارتی ریاست اترپردیش کے علی گڑھ ضلع میں 94  اسلامی مدارس بند  کرنے کا حکم دے دیا۔

 رپورٹ کے مطابق اسلامی  مدارس میں زیر تعلیم تقریباً 2000 طلبہ کا کونسل اور سیکنڈری اسکولوں میں داخلہ کرایا جائے گا۔ حکومت کی ہدایت پر ڈی ایم نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جو ان مدارس کی فزیکل تصدیق کے بعد رپورٹ تیار کرے گی۔

علی گڑھ کے ضلع اقلیتی بہبود افسر ندھی گوسوامی نے کہا کہ ریاست کے چیف سکریٹری نے 26 جون 2024 کو ڈی ایم کو ایک خط بھیجا تھا، جس میں ہدایت دی گئی تھی کہ غیر تسلیم شدہ مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کو کونسل اسکولوں میں داخلہ دلایا جائے۔

 اس ہدایت پر عمل کرتے ہوئے علی گڑھ کے ڈی ایم وشاک جی نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں تمام SDMs، BSAs، سبھی پولیس کے دائرہ اختیار کے افسران اور ضلع اقلیتی بہبود کے افسران شامل ہیں۔

ضلع اقلیتی بہبود افسر نے بتایا کہ ضلع میں 94 غیر تسلیم شدہ مدارس ہیں۔ حکومت کی ہدایت پر یہ بند ہوں گے۔ ان مدارس میں پڑھنے والے طلبہ کا کونسل اسکولوں میں داخلہ کرایا جائے گا۔

Watch Live Public News