اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا پیکا کیسز کے جج نامزد

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا پیکا کیسز کے جج نامزد
کیپشن: اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا پیکا کیسز کے جج نامزد

ویب ڈیسک: پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے کہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ افضل مجوکا پیکا کیسز کے جج نامزد کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیشن جج اعظم خان نے باقاعدہ نامزدگی کا آفس آرڈر جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد سیشنز ویسٹ کے لیے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا پیکا کورٹ کے جج نامزد کر دیے گئے ہیں۔

سیشن جج کا آفس آرڈر کے مطابق پیکا سے متعلقہ تمام ٹرائلز کی سماعتیں اب ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کریں گے، 19 جولائی کو وزارت قانون نے پیکا عدالتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن کیا، وزارت قانون نے سیشن،ایڈیشنل سیشن ججز ،سول ججز کو پیکا کے ٹرائل کرنے کا مجاز قرار دیا۔

سینئر سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت بھی پیکا عدالت مقرر کی گئی، ایڈیشنل سیشن جج یا سول جج کی عدم موجودگی میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کیسز سنیں گے۔

Watch Live Public News