ویب ڈیسک: گوجرانوالہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی ہے، کچھ دیر بعد رہائی کا امکان ہے۔
جج جاوید اقبال نے عالیہ حمزہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔
عالیہ حمزہ کی کچھ دیر میں رہائی متوقع ہے تاہم سینٹرل جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔
خیال رہے کہ عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے واقعات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، اس سے قبل بھی عدالت سے ان کی ضمانت منظور ہوتی رہی ہے تاہم پولیس کی جانب سے انھیں کسی نئے مقدمے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔