ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں صف اول کے اداکار ہمایوں سعید کو بھارت کی ایک لڑکی نے شادی کی پیشکش کی جس پر انھوں نے خصوصی طور پر اپنا ردعمل دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھارتی لڑکی نے پی وی کری ایشنز کے فرضی نام سے ٹوئٹر ہینڈل پر ہمایوں سعید کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ سے کیا آپ شادی کریں گے؟ میں اس بات سے واقف ہوں کہ آپ پہلے سے شادی شدہ ہیں مگر یہ دل ہے اس کا کیا کروں؟
انھوں نے مزید لکھا کہ میں بھارت سے ہوں اور میں آپ کو بے پناہ پیار کرتی ہوں۔ آپ سے 24 سال چھوٹی بھی ہوں پر یقین مانیں آپ سے پیار کرتی ہوں۔ انھوں درخواست کی کہ مجھے جواب دیں کیا آپ مجھ سے اگلے جنم میں شادی کریں گے؟ اس جنم میں تو یہ ممکن نہیں۔
ہمایوں سعید نے اپنی فین لڑکی کو ٹوئٹر پر انتہائی منفرد جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پیار کرنے کا شکریہ... مگر شادی کے لیے انشا اللہ آپ کو مجھ سے بہتر لوگ ملیں گے انشا اللہ...
Dear @iamhumayunsaeed ❤️
Will You Marry Me ?I Knw You r Married ????But Kya Hi Karun Iss Dil Ka ????I am From ???????? nd I love you Like Hell ❤️ M 24 years younger than u But seriously luv uPlease Reply Me Will u Marry me In next Janam ?This Janam not Possible ????— • Pv Creations • ˢⁱᵈⁿᵃᵃᶻⁱᵃⁿ • (@PrinksVerma) March 30, 2021
پاکستان اداکار کی جانب سے رپلای ملنے پر لڑکی ایک جانب تھی تو دوسری جانب شادی کے لیے ہاں میں جواب نہ ملنے پر رنجیدہ بھی۔ ہمایوں سعید کے رپلائی لڑکی نے کہا کہ میں الفاظ سے خالی ہوں۔ میری آنکھوں میں آنسو ہیں۔ آپ نے مجھ کو رپلائی کیا۔
واضح رہے کہ ہمایوں سعید کی عمر اس وقت 49 سال ہے۔
I have no words M Crying ????U replied me ????????????
— • Pv Creations • ˢⁱᵈⁿᵃᵃᶻⁱᵃⁿ • (@PrinksVerma) March 30, 2021