کورونا وائرس کے باعث جماعت اسلامی کا بڑا فیصلہ
06:19 PM, 31 Mar, 2021
لاہور (پبلک نیوز) کورونا وائرس کے باعث جماعت اسلامی کا بڑا فیصلہ، تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔پارٹی ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی نے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے باعث تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کرے گی۔