سپریم کورٹ: 99 کلو چرس کا ملزم عدم شواہد پر بری

سپریم کورٹ: 99 کلو چرس کا ملزم عدم شواہد پر بری
اسلام آباد (پبلک نیوز) سپریم کورٹ نے 99 کلو چرس کے ملزم محمد اکرم کو عدم شواہد پر بری کر دیا ہے۔ یاد رہے ملزم سے 2017ء میں اوتھل کے علاقے میں چیکنگ کے دوران 99 کلو چرس برآمد ہوئی تھی کیس کی سماعت جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ واضح رہے ٹرائل کورٹ نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی جسے ہائیکورٹ نے برقرار رکھا تھا۔ ملزم کے وکیل شبیر راجپوت کا عدالت سے کہنا تھا کہ کیس میں نہ سیف کسٹڈی ہے اور نہ ہی سیف ٹرانسمیشن۔ تھانے سے لیبارٹری دو گھنٹے کا راستہ چھ دنوں میں طے کیا گیا۔ اس پر جسٹس جمال خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ کوسٹ گارڈز کو کچھ پتا نہیں تفتیش کیسے کی جاتی ہے؟ یہ کوئی پہلا کیس نہیں، کوسٹ گارڈز کا ہر کیس یونہی خراب کیا جاتا ہے۔ چیکنگ کے دوران لمبی لائنیں لگوا کر عوام کو تنگ کیا جاتا ہے۔ جسٹس سردار طارق نے پراسیکیوشن کو ہدایت کی کہ ناقص تفتیش کے حوالے سے کوسٹ گارڈز کے سربراہ کو خط لکھیں۔ بار بار وہی نقائص ہیں۔ تفیشی ان نقائص سے باہر ہی نہیں نکلتے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کیس میں تین گواہان تھے۔ ملزم سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کی گی ہے۔ تینوں گواہان نے ملزم کے خلاف گواہی دی تھی

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔