ویب ڈیسک: یوم علیؓ کے موقع پر سندھ میں تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔
سندھ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے یوم شہادت حضرت علیؓ پر مورخہ یکم اپریل کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکول و کالجز پر ہوگا۔
اس حوالے سے صوبائی محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق یکم اپریل کو تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سال 2024 میں اپریل وہ مہینہ ہے جب بالخصوص سندھ میں طلبہ اور بہت سے دفتری ملازمین 12 سے 13 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔