سیندک پروجیکٹ پر مقامی افراد کا اظہارِ اطمینان

کیپشن: سیندک پروجیکٹ پر مقامی افراد کا اظہارِ اطمینان

پبلک نیوز: سیندک پروجیکٹ کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے تحت مقامی لوگوں کو تعلیم، طبی دیکھ بھال، گھر کے دہلیز پر روزگار اور ذریعہ معاش کی سہولیات مہیا کر رہی ہے۔ مقامی لوگوں اس منصوبے پر اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہری کا کہناہے کہ سیندک پروجیکٹ سے ہم کافی خوش ہیں ہمارے لوگوں کو روزگار ملا ہے ہم گزارش کرنا چاہتے ہیں کہ مزید لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے،ریکوڈک ہمارے علاقے کا بہترین پروجیکٹ ہے اور اس علاقے کے خوشحالی اور ترقی کا ضامن ہے۔

شہری کا کہنا ہے کہ سیندک پروجیکٹ سے نوکنڈی میں مختلف ترقیاتی اسکیمیں پایہ تکمیل تک پہنچے ہیں۔  ان میں پانی کا مسلہ، سکولوں میں فرنیچر کی تقسیم ، بجلی کو مین گریڈ سے تنصیب کیا جس سے اس کا مسلہ حل ہوا اور اسٹریٹ لائٹس کا تنصیب شامل ہیں۔

شہری کا کہنا ہے کہ یہاں پر بیشمار کام ہوئے ہیں  ستر سال بعد صفائی کا آغاز ہوا ہے۔ اس کے علاؤہ گٹ وٹ میں 38 کروڑ کی لاگت سے منصوبہ کا آغاز ہوا۔ نوکنڈی میں روڈ بنے ہیں اس کے علاؤہ اسٹریٹ لائٹس بھی لگائے گئے ہیں اور تفتان میں ٹیکنیکل سینٹر بنا ہے۔