اسلام آباد سےکوئٹہ جانے والی PIAکی پرواز سےپرندہ ٹکرا گیا

اسلام آباد سےکوئٹہ جانے والی PIAکی پرواز سےپرندہ ٹکرا گیا
کیپشن: اسلام آباد سےکوئٹہ جانے والی PIAکی پرواز سےپرندہ ٹکرا گیا

ویب ڈیسک: اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، پرواز پی کے 325 سے پرندہ ٹکرایا، طیارے میں موجود تمام مسافرمحفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 325 سے پرندہ ٹکرانے کا واقعہ آج صبح پیش آیا، پرندہ ٹکرانے سے طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔

پرواز کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بحفاطت اسلام آباد اتار لیا گیا، پرواز کو جزوی نقصان پہنچا جس کے بعد متبادل طیارے کا بندوبست کیا جارہا ہے۔

پی آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ تمام مسافروں کو اگلی پرواز ساڑھے 12 بجے لے کر کوئٹہ روانہ ہو گی۔

Watch Live Public News