’’ملک کا بیشتر قرضہ ن لیگ اور پی پی نے لیا‘‘

’’ملک کا بیشتر قرضہ ن لیگ اور پی پی نے لیا‘‘

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول کے آئی ایم ایف پر بیان حیرت انگیز ہیں.

فواد چودھری نے کہا آج تک پاکستان نے آئی ایم ایف سے 13.79 ارب ڈالر زلئے ، ان میں سے پیپلز پارٹی نے 47% اور نون لیگ نے 35% قرضے اٹھائے باقی تمام حکومتوں نے مل کر 18% قرضہ لیا ، میرا مشورہ ہے کہ بات کرنے سے پہلے اپنے ریکارڈ دیکھ لیا کریں تا کہ شرمندگی سے بچ سکیں.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔