اسلام آباد ( پبلک نیوز) امتحانات کا معاملہ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی میں اس بار امتحانات آن لائن لیے جائیں گے۔ بی ایس، ایم ایس اور ماسٹرز کے امتحانات آن لائن ہوں گے۔ کورس اور لیب ورک کے لیے طلباء و طالبات کو یونیورسٹی آنا ہو گا۔
انٹر نیشنل اسلامیہ یونیورسٹی نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹیفیکیشن کی تصدیق بھی کر دی۔