لاہور (پبلک نیوز) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے عائشہ کو انصاف فراہم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بیوہ خاتون عائشہ نے آپ نے "وزیر اعظم، آپ کے ساتھ" پروگرام میں کال کی تھی۔ لاہور پولیس نے ڈیفنس میں بیوہ خاتون کے گھر پہلے ہی واگذار کروا دیا تھا۔ عمران اصغر نامی کرایہ دار بقیہ واجبات نہیں کررہا تھا۔
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے عائشہ بی بی کے بقایا جات بھی دلوا دیئے۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے عائشہ بی بی کے چار لاکھ 72 ہزار روپے واپس دلوا دیئے۔ عائشہ بی بی کا کہنا ہے کہ بقایا جات دلوانے پر وزیراعظم عمران خان، آئی جی پنجاب اور لاہور پولیس کی مشکور ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بیوہ خاتون نے وزیر اعظم کو کال پر اپیل کی تھی۔ بیوہ خاتون کے گھر پر قبضہ ہو گیا تھا جو چھڑانے پر ان کے اوپر قرضہ چڑھ گیا تھا۔ وزیر اعظم کی جانب سے احکامات پر ان کا مسئلہ حل کرا دیا گیا۔