یورپی یونین نے کس شرط پر داخلہ کی اجازت دی؟

یورپی یونین نے کس شرط پر داخلہ کی اجازت دی؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اگر آپ یورپ جانے کے خواہش مند ہیں تو اس حوالے سے ایک انتہائی اہم اور اچھی خبر سامنے آ گئی ہے۔ آپ یورپ کیسے جا سکتے ہیں، اس کے لیے شرائط ہوں گی یہ سب معلومات یہاں دی جا رہی ہیں۔

جی ہاں! یورپ میں داخلہ کی اجازت کے لیے کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوانا ضروری ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یورپی ممالک میں کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والوں کو اجازت ہو گی۔

یورپی یونین کے اس اعلان کے بعد پاکستان سمیت مختلف ممالک کے وہ شہری جن کے پاس کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے کا سرٹیفکیٹ ہو گا، یورپی ممالک میں داخل ہو سکیں گے۔ یہی نہیں بلکہ ان کو کورونا وائرس ٹیسٹ سمیت دو ہفتوں کے قرنطینہ کی بھی ضرورت نہیں ہو گی۔

خیال رہے کہ یورپی یونین نے یہ فیصلہ اجتماعی سطح پر دیا ہے۔ یورپ کے ممالک انفرادی سطح پر بھی فیصلے کر سکتے ہیں۔ ممالک طے کر سکتے ہیں کہ کس کو داخل ہونے کی اجازت ہو گی اور کس کو نہیں، کورونا ٹیسٹ لازمی ہو گا یا قرنطینہ کی بھی ضرورت ہو گی یا نہیں۔

بین الاقوامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یورپ کے بعض ممالک میں زندگی نارمل حالات پر آ جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔