پولیس کی فوری کارروائی، کم عمر لڑکی کی شادی رکوا دی

پولیس کی فوری کارروائی، کم عمر لڑکی کی شادی رکوا دی

لودھراں ( پبلک نیوز) جنوبی پنجاب کے ضلع میں کم عمر لڑکی کی شادی کی اطلاع ملنے پنجاب پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کے شادی رکوا دی۔

تفصیلات کے مطابق لودھراں کے علاقہ حویلی خان میں کم عمر لڑکی کی شادی واقعہ پیش آیا۔ مشتاق نامی شخص نے اپنی بیٹی کو نکاح میں دینے کے عوض دس دن پہلے بھاری رقم وصول کی تھی۔ رقم لینے کے بعد مشتاق نے اپنی 13 سال کی بیٹی کا 38 سال کے اظہر سے کیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ روز اس وقت پولیس کو اطلاع ملی جب 13 سالہ لڑکی رخصتی کی جا رہی تھی۔ پولیس نے فوری طور پر چھاپہ مارا۔ پولیس کی جانب سے نہ صرف رخصتی رکوائی گئی بلکہ نکاح خواں، لڑکی کے والد مشتاق اور دو خواتین سمیت 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی والدہ، خالہ اور دو کزنوں کا گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دولھا اور لڑکی کے والد سمیت دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ملزمان کی گرفتار کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔