نامعلوم افراد نے آصف زرداری کے بہنوئی کی گاڑی لوٹ لی

نامعلوم افراد نے آصف زرداری کے بہنوئی کی گاڑی لوٹ لی
کراچی میں عام شہریوں کیساتھ اب اعلیٰ شخصیات بھی محفوظ نہیں رہیں. نامعلوم افراد نے سابق صدر آصف زرداری کے بہنوئی کو پروٹوکول دینے والی گاڑی کو ہی لوٹ لیا۔ اس واقعے کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے فوری طور پر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے شارع فیصل پر پیش آیا جہاں سابق صدر زرداری کے بہنوئی فضل اللہ پیچوہو کے پروٹوکول کی ڈیوٹی پر مامور گاڑی کو لوٹا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ بہادر آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ 28 مئی کو شارع فیصل پر پیش آیا تھا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزموں کی تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ صدر زرداری کے بہنوئی فضل اللہ پیچوہو کو پروٹوکول دینے والی گاڑی میں ڈرائیور عبدالحنان اور دلاور خان بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک 2 موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزموں نے گن پوائنٹ پر لوٹ مار شروع کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پروٹوکول کی گاڑی سے تین دیگر گاڑیوں کے کاغذات، اسلحہ لائسنس چیک بکس، موبائل فون جبکہ دو اہم بریس کیس بھی چھین لئے گئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔