ٹام کروز کی فلم 'میورک' کا سینما گھروں میں ریکارڈ بزنس

ٹام کروز کی فلم 'میورک' کا سینما گھروں میں ریکارڈ بزنس
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 1986 میں ریلیز ہونیوالی ہالی ووڈ ایکشن فلم ' ٹاپ گن' کا سیکوئل کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ اس فلم نے پہلے ہی ہفتے باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ امریکی بحریہ کے اشتراک سے تیار کی گئی فلم ' میورک' میں ہالی ووڈ کے لیجنڈ سٹار ٹام کروز ایک بار پھر مرکزی کردار میں جلوہ افروز ہیں۔ 36 سال پہلے بھی انہوں نے فلم ' ٹاپ گن' میں ہیرو کا کردار نبھایا تھا۔ میورک نے پہلے ہی ہفتے صرف کینیڈا اور امریکا میں بارہ کروڑ چالیس لاکھ ڈالروں کا کاروبار کیا جبکہ اس شہرہ آفاق فلم نے عالمی سطح پر چوبیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔ پاکستان میں میورک 26 مئی کو ریلیز کی گئی تھی۔ اس فلم نے جمعرات کو پاکستان بھر میں بائیس لاکھ روپے، جمعہ کو ستاسی لاکھ روپے اور ہفتے کو ایک کروڑ چوبیس لاکھ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ اس فلم کی پسندیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اتوار کے روز اس کے ٹکٹ ملنا ہی بند ہو گئے تھے۔ دنیا بھر کے مداح ٹاپ گن کے دوسرے سیکیوئل کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ اس فلم کی سٹوری ٹام کروز کے کریکٹر کے گرد گھومتی ہے۔ انہوں نے اس فلم میں ایک منجھے ہوئے انسٹرکٹر کا کردار بخوبی نبھایا جو امریکی بحریہ کے نئے فائٹر پائلٹوں کی ٹریننگ کرتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔