تحریک انصاف کے پانچ اراکین کے استعفے غائب ہونے کے معاملے نے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور چیف وہپ عامر ڈوگر ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی ٹی آئی کے 5اراکین کو نوٹس جاری نہیں کئے۔ سابق وفاقی وزیر محمد میاں سومرو، غلام بی بی بھروانہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ نوٹس جاری نہ کئے جانے والے پی ٹی آئی ارکان میں صالح محمد، مہر غلام محمد لالی، اور خان محمد جمالی بھی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی نے پانچوں اراکین اسمبلی کی جانب سے استعفے دیئے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پانچوں اراکین نے چیف وہپ عامر ڈوگر کو اپنے استعفے جمع کرائے تھے۔ تاہم قومی اسمبلی حکام کا موقف ہے کہ پی ٹی آئی کے 5 اراکین کے استعفے سیکرٹریٹ کو موصول نہیں ہوئے۔ حکام قومی اسمبلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ استعفے موصول نہ ہونے پر پی ٹی آئی کے ان پانچ اراکین کو نوٹس جاری نہیں کئے گئے ہیں۔