پی ٹی آئی کا مقصد انتشار پھیلانا تھا، رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی کا مقصد انتشار پھیلانا تھا، رانا ثناء اللہ
وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ ،ایاز صادق ،اعظم نذیر تارڑ ،اسعد محمود اور مشیر قمرزمان کائرہ نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا. اس دوران رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان نےسرکاری وسائل کو استعمال کیا،قوم کو تقسیم کرنے کے ایجنڈے کوآگے بڑھانے کے لیے وفاق پر حملہ کیاگیا. رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں مسلح افرادکو روکا گیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کی،میاں والی اور اٹک میں مسلح افراد کو روکا گیا تو انہوں نے فائرنگ کی ،دھوکہ دہی سے کام لیتے ہوئے سپریم کورٹ سے حکم جاری کرایاگیا،کوئی سیاسی سرگرمی نہیں تھی واضح طور پر اسلام آباد پر حملے کی کوشش تھی،ڈی چوک پر 3،4ہزار لوگ جمع ہوچکے تھے،ڈی چوک پر جو لوگ جمع تھے ان کا تعلق ایک ہی صوبے سے تھا جو لوگ اس جتھے سے قبل یہاں پہنچے وہ کہاں کہاں ٹھہرے ؟ رپورٹ مرتب کررہے ہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے کا استحصال کیاگیا اور توہین عدالت کی گئی . ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیان کے بعد کہ ہمارے ساتھ مسلح لوگ تھے رپورٹ کی ضرورت نہیں ، عمران خان نے کئی بار کنٹینر پر کھڑے ہوکر کہا کہ اب سپریم کورٹ سے اجازت مل گئی ان کامقصد اسلام آباد میں افراتفری پھیلانا تھا،کابینہ نے اسلام آباد کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کا ساتھ نہیں دیا،عمران خان کو ڈی چوک پہنچ کر پتہ چلا کہ آپ کے لوگ مسلح ہیں. میری رائے میں ایک کریمنل ایکٹ ہے،کریمنل ایکٹ تعزیرات پاکستان کا کیس ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔