چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹرسرعام اغواء،ملزم گاڑی بھی ساتھ لےگئے

چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹرسرعام اغواء،ملزم گاڑی بھی ساتھ لےگئے
کیپشن: چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹرسرعام اغواء،ملزم گاڑی بھی ساتھ لےگئے

ویب ڈیسک:راولپنڈی میں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر طاہر چودھری کو مبینہ طور پر بیکری چوک کے قریب سے اغواء کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہر چودھری کے اغواء کا مقدمہ تھانہ ویسٹریج میں بیٹے عبداللہ طاہر کی مدعیت میں درج  کرلیا گیا۔

مقدمہ کے متن کے مطابق اغواء کار ڈاکٹر طاہر چودھری کو گاڑی سےاتار کر اپنی گاڑی میں ڈال کرلے گئے،ملزمان ڈاکٹر طاہر چودھری کے زیر استعمال گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔

 تھانہ ویسٹریج پولیس نے مقدمہ درج کر تمام تر شواہد اگھٹے کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔

Watch Live Public News