ویب ڈیسک: عدالت نے پی ٹی آئی کابلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کو دائرہ اختیار سے متعلق دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلا ت کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس عابد عزیز شیخ نے کی۔درخواست پاکستان تحریک انصاف اور متعدد عہدیداران کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا تھا کہ عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لینا الیکشن کمیشن کا غیر قانونی اقدام تھا۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 218 ،209، 208 سمیت دیگر کو آئین سے متصادم قرار دیا جائے۔
بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست پر مزید کارروائی 4 جون تک کیلئے ملتوی کر دی۔