ویب ڈیسک: آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔ جس میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات پر زور دیا۔ آرمی چیف نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں جامع مدد اور تعاون فراہم کرنے کے لیے ملک کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
آرمی چیف نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی تعریف کی۔ وزیر خارجہ آذربائیجان جیہون بیراموف نے آذربائیجان کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت پر تعریف کی۔