آزاد کشمیر یونیورسٹی کے طلبا وطالبات کی پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی

آزاد کشمیر یونیورسٹی کے طلبا وطالبات کی پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی
کیپشن: Students of Azad Kashmir University express solidarity with Pakistan Army

ویب ڈیسک: آزاد کشمیر یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا۔ جس میں طلبا اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ طلبا کی جانب سے پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قیام سے تاحال پاک سر زمین کی سرحدوں کی حفاظت میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں اور افسران کو سلام عقیدت پیش کیاگیا۔ 

طلبا نے پاک فوج کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج ہمارا فخر ہیں۔ مسلح افواج نے دفاع وطن کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، دفاع وطن کے لیے اپنی جانیں سپر د کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔

طلبا نے مزید کہا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ جن کی وجہ سے ہم سب چین کی نیند سوتے ہیں۔ 

آخر میں ریلی نے پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنےگا پاکستا ن کے نعرے لگائے۔

Watch Live Public News