یوٹیوبر عادل راجہ کےخلاف 9 مئی واقعات میں اکسانےکاکیس،سماعت ملتوی

یوٹیوبر عادل راجہ کےخلاف 9 مئی واقعات میں اکسانےکاکیس،سماعت ملتوی
کیپشن: یوٹیوبر عادل راجہ کےخلاف 9 مئی واقعات میں اکسانےکاکیس،سماعت ملتوی

ویب ڈیسک:انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ رمنا میں یوٹیوبر عادل راجہ و دیگر کے خلاف 9 مئی واقعات میں اکسانے کے کیس  کی سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق  تھانہ رمنا میں یوٹیوبر عادل راجہ و دیگر کے خلاف 9 مئی واقعات میں اکسانے کے کیس کی سماعت  انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

 تھانہ رمنا میں درج مقدمہ نمبر 406 میں انسپکٹر میاں شہباز، ڈی ایس پی اسداللہ، انسپیکٹر ساجد اکرام بٹ اور محمد اسلم  کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔

تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ نمبر 494 میں انسپکٹر عاشق حسین  اور مدعی مقدمہ ماجد کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔

 تھانہ آبپارہ میں صحافی صابر شاکر ، معید پیر زادہ اور سید اکبر حسین کے خلاف درج مقدمہ ہے۔

بعد ازاں عدالت نے مزید کارروائی کیلئے سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News