وزیراعظم کا سعودی جریدے الریاض کوانٹرویو

وزیراعظم کا سعودی جریدے الریاض کوانٹرویو
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا سعودی جریدے الریاض کوانٹرویو۔ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات وقت کی کسوٹی پرہمیشہ ثابت قدم رہے۔ باہمی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ سعودی پاکستان انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد خوش آئند رہا۔ان کہنا تھا کہ سعودی عرب کے وژن 2030 کیلئے پاکستانی افرادی قوت کردار ادا کر سکتی ہے۔ نیا پاکستان اور سعودی وژن 2030 سماجی و اقتصادی اصولوں پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان اور سعودی وژن کا مقصد ترقی کا حصول اور تجارتی روابط کا فروغ ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔