پاکستان میں فضائی سفرکرنیوالوں کیلئے نئی سہولت متعارف

پاکستان میں فضائی سفرکرنیوالوں کیلئے نئی سہولت متعارف
اسلام آباد: پاکستان میں فضائی سفرکرنے والوں کےلئےنئی سہولت متعارف کروادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں "فلائی جناح "کی افتتاحی تقریب میں لیکسین گروپ، ایئرعربیہ گروپ اورمختلف ممالک کے سفارتکاروں نے بھی شرکت کی۔ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ فلائی جناح ملک میں شعبہ ہوابازی میں اپنا اہم کر دار ادا کرے گی۔ فلائی جناح کی کراچی سے اسلام آباد، لاہور اور پشاورکے لئےروزانہ براہ راست پروازیں آپریٹ ہوں گی۔کراچی اور کوئٹہ کےدرمیان ہفتے میں4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ اسکردو کےلئےبھی پروازیں چلائی جائیں گی۔ کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سے کے لیے کرایہ 13 ہزار 999 روپے رکھا گیا ہے۔جبکہ مسافروں کو 10 کلو گرام دستی سامان لے جانے کی اجازت ہو گی۔اس کے علاوہ فلائی جناح کی پرواز میں دورانِ سفر مسافروں کو انٹرٹینمنٹ کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔