بھارت کی ریاست گجرات میں دریا پر بنا پُل گرنے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 141 تک پہنچ گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کے وقت پل پر موجود 500 سے زیادہ افراد دریا میں جا گرے، پُل حادثے میں زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے، 177 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ پل حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔ خیال رہے کہ 19ویں صدی میں بنے پُل کا حال ہی میں مرمتی کام مکمل ہوا تھا،جسے گزشتہ ہفتے ہی مرمت کے بعد 26 اکتوبر کو عوام کیلئے کھولا گیا تھا، پُل مقامی لوگوں کی سیر وتفریح کے لیے بھی استعمال ہوتا تھا۔بھارتی حکام کی جانب سے اب تک 132 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب صوبائی حکومت نے 4 اور مرکزی حکومت نے ہلاک ہونے والوں کیلئے 2 لاکھ بھارتی روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔