اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ رپورٹ پبلک کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ کابینہ نے بھارت سے کاٹن اور چینی درآمد کرنے کی منظوری نہیں دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ رپورٹ پبلک کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے کاٹن اور چینی درآمد کرنے کی تجویز دی تھی جو کابینہ نے مسترد کردی ہے اور وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ رپورٹ پبلک کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ماسک سے متعلق ملک گیر مہم چلائی جائے۔ عوام سے اپیل ہے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔