کراچی (پبلک نیوز) سندھ حکومت کا رات 8 بجے تجارتی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم نامہ، کراچی پولیس نے عمل درآمد کرانا شروع کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کے رات 8 بجے دکانیں اور رات 10 بجے تک ہوٹلوں کے باہر ڈائننگ بند کرنے کے اعلانات کرائے گئے۔ ایس ایچ او پریڈی سجاد خان ایس ایچ او شاہراہ نور جہاں لیاقت حیات خان ایس ایچ او فیروز آباد اورنگزیب خٹک نے اپنے اپنے علاقوں میں اعلانات کروا دیئے۔ سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق تجارتی سرگرمیاں رات 8 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہو گی۔ ریسٹورنٹس پر آؤٹ ڈور ڈائننگ کا ٹائم رات 10 بجے تک رکھا گیا ہے۔ 6 اپریل سے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کردی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپس، کریانہ اسٹور، تندور، سبزی کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رکھی جا سکتی ہیں۔