پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر 40 مقدمے دہشت گردی کے درج ہیں ۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ریاست کی طرف سے شہریوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں سے 8 لاکھ شہری ملک چھوڑ گئے ہیں ، صوبائی ہائیکورٹس کو اس بارے میں نوٹس لینا چاہئیے ، یہ مقدمہ زمان پارک کے باہر پریس کانفرنس کرنے پر درج گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جب میں لاہور میں تھا ہی نہیں ، اب اصل مسئلہ مسنگ پرسنز کا ہے کہ شہریوں کو اٹھا کر مسنگ پرسن بنایا جارہا ہے ، شہریوں کے اغواء میں ملوث لوگوں کو سامنے لا کر ان کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی ، اظہر مشوانی اور شاہد حسین کو ایک ہی روز اٹھا کر مسنگ پرسن بنایا گیا تھا ، انگلینڈ کے شہری کو اٹھایا گیا تو اس کی منتیں شروع کردیں کہ باہر جا کر بتانا کچھ نہیں ہے ۔