مدینہ منورہ ، روضہ رسول ﷺ کے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح

مدینہ منورہ ، روضہ رسول ﷺ کے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح
مدینہ منورہ: مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کے اطراف میں سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ روضہ مبارک کے گرد نیا حصار 87 میٹر لمبا اور 1 میٹر اونچا ہے ۔ یہ الگ الگ یونٹس اور ٹھوس تانبے، پیتل اور سونے کے حصوں پر مشتمل ہیں ۔ حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں روضہ مبارک کے اطراف تانبے اور سونے سے بنے نئے حصار کا افتتاح کیا ہے ۔ ابتدا میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عمارت کے اردگرد لکڑی کا حصار قائم تھا جس کو ہٹا کر ہی تانبے کا سنہری حصار لگایا گیا تھا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔