محکمہ زراعت کا اجلاس، نواز شریف کی سربراہی نے سوال اٹھا دیے

محکمہ زراعت کا اجلاس، نواز شریف کی سربراہی نے سوال اٹھا دیے
کیپشن: The Agriculture Department meeting chaired by Nawaz Sharif raised questions

ویب ڈیسک: محکمہ زراعت پنجاب کا اجلاس آج منعقد ہوا۔ جس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کی۔ تاہم نواز شریف کی جانب سے اجلاس کی صدارت کرنے پر سوال اٹھ گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ زراعت سے متعلق اجلاس ہوا۔ سیکرٹری زراعت نے ایگریکلچر سے متعلق منصوبوں پر بریفنگ دی۔ پنجاب میں زراعت کو درپیش چیلنجز کاجائزہ لیا گیا۔

محمد نوازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ چار دہائیاں گزرنے کے باوجود کوالٹی سیڈ نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ پنچاب میں 37 ملین ایریا فیٹ پانی کوضائع ہونے سے بچانا ہے۔ آبپاشی کے جدید طریقہ کار اپنانا ضروری ہیں۔ 

دوسری جانب عوام سوال کررہی ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کس عہدے کے تحت سرکاری اجلاس کی صدارت کررہے ہیں؟ اگر قائد نواز شریف خود قانون کی پاسداری نہیں کریں گے تو پھر پارٹی میں دیگر ارکان پاسداری کیسے کریں گے؟

Watch Live Public News