بشام واقعہ دہشت گردوں کابزدلانہ فعل تھا،وزیراعظم

بشام واقعہ دہشت گردوں کابزدلانہ فعل تھا،وزیراعظم
کیپشن: Shehbaz Sharif
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ   بشام واقعہ دہشت گردوں کابزدلانہ فعل تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آج داسو کا دورہ کیا اور  چینی انجینئیر ز  اور  ورکرز سے گفتگو کی۔

انہوں نے بشام واقعے پر چینی انجینیئرز  اور  ورکرز سےاظہار تعزیت بھی کیا۔

چینی انجینئرز اور  ورکرز سے اپنی گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ بشام واقعہ دہشت گردوں کا بزدلانہ فعل تھا اور ایسے واقعات کا مقصد پاک چین غیر معمولی دوستی کو متاثر کرنا تھا، چینی بھائیوں اور بہنوں سےاظہاریکجہتی کےلیے داسو کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے میں ہمارے دشمن کوئی بھی موقع جانے نہیں دے رہے، چینی انجینیئرز کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ بشام واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو قرار  واقعی سزا  دی جائے گی۔ 

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں بشام میں گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں 5 چینی انجینیئرز سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تحقیقات کیلئے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

دوسری جانب چینی انجینیئرز کی میتیں بھی ووہان پہنچا دی گئی ہیں۔