علی ناصر رضوی کی بطور آئی جی اسلام آباد تعیناتی روک لی گئی

علی ناصر رضوی کی بطور آئی جی اسلام آباد تعیناتی روک لی گئی
کیپشن: Ali Nasir Rizvi
سورس: web desk

ویب ڈیسک:گریڈ 20 کے افسر علی ناصر رضوی کی آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کھٹائی میں پڑگئی، پنجاب حکومت نے نئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی خدمات وفاق کےسپرد کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق  علی ناصر رضوی ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، علی ناصر رضوی کا تین روز قبل بطور آئی جی اسلام آباد تعیناتی کا نوٹی فکیشن ہوا تھا،صوبائی حکومت نے علی ناصر رضوی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے چارج چھوڑ دیا لیکن نئے آئی جی علی ناصر رضوی نے اب تک چارج نہیں لیا،سابق آئی جی اکبر ناصر کے عہدہ چھوڑنے کے بعد تین دن سے آئی جی اسلام آباد کا عہدہ خالی ہے۔

Watch Live Public News