پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، یکم اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، یکم اگست 2021
کراچی میں ویکسی نیشن کا عمل جاری، لیاری جنرل اسپتال کے ویکسی نیشن سینٹر میں شہریوں کا شدید رش، عوام کی دھکم پیل، پولیس اہلکاروں نے مرکزی دروازے بند کردیا۔ "آپ کا وزیراعظم، آپ کے ساتھ"، وزیراعظم عمران خان کچھ ہی دیربعد عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے، ٹیلی فون کالز اور سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے عوام کے سوالات کا جواب دیں گے۔ کورونا کی چوتھی لہر خطرناک ہے، تیزی سے بڑھ رہی ہے، کوروناکا بھارتی ویرینٹ انتہائی تیزی سے پھیلتا ہے، اسدعمر کہتے ہیں ٹارگٹڈ طریقے سے بندشیں عائد کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو پریشانی نہ ہو، صوبوں کے ساتھ مشاورت کرکے کل وزیراعظم کو سفارشات پیش کریں گے، 3 ہزار موبائل یونٹس گھر گھر جاکر ویکسین لگارہی ہیں، ویکسین خریداری کےلیے 200 ارب روپے رکھے ہیں۔ ویکسی نیشن کرانے سے ہی کورونا کی چوتھی لہر سے نکل سکیں گے، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں کورونا کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ ہفتے یومیہ2 سے ڈھائی ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہورہے تھے، جو5 ہزار سے بھی بڑھ گئے ہیں، اسلام آباد اور ایبٹ آباد سمیت ملک کے مختلف اسپتالوں پر کورونا کے باعث دباؤ بڑھ رہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کے وار تیز ہونے لگے،مثبت کیسز کی شرح8 اعشاریہ82 تک جاپہنچی،24 گھنٹوں کے دوران5 ہزار 26 نئے کیس رپورٹ،مزید 62 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار 422 ہوگئی، 69 ہزار 756 مریض زیرعلاج، 3ہزار 208 کی حالت تشویشناک ہے۔

Watch Live Public News