بغیر ویکسی نیشن اندرون ملک پروازوں پر سفر کیلئے پابندی عائد

بغیر ویکسی نیشن اندرون ملک پروازوں پر سفر کیلئے پابندی عائد
کراچی ( پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں آج سے اندرون ملک بغیر ویکسی نیشن پروازوں پر سفر کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ترجمان پاکستان قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) کا کہنا ہے کہ تمام پروازوں پر ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ پی آئی اے کے عملہ نے تمام پروازوں پر ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی چیکنگ اور بورڈنگ کے عمل سے قبل شروع کر دی۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق اس عمل سے متعلق پی آئی اے اپنے کال سینٹر اور اشتہارات کے ذریعہ تمام مسافروں کو مطلع کررہا ہے۔ تمام مسافروں کی جانب سے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے مکمل تعاون مل رہا ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔