کراچی میں ویکسی نیشن سنٹرز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے

کراچی میں ویکسی نیشن سنٹرز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے
کراچی ( پبلک نیوز) سندھ حکومت نے کورونا ویکسی نیشن مراکز پر بڑھتے رش کے پیش نظر اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے کراچی کے 6 اضلاع میں قائم ویکسی نیشن سینٹرز کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایسٹ ضلع میں ڈاؤ اوجھا کیمپس، ویسٹ ضلع میں سندھ گورنمنٹ قطر ہسپتال میں انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ کراچی ساؤتھ میں ضلع میں خالق ڈنا ہال، جی پی ایم سی اور لیاری جنرل ہسپتال میں 24 گھنٹے ویکسین کی سہولت ہو گی۔ ملیر ضلع میں سندھ گورنمنٹ ہسپتال مراد میمن میں 24 گھنٹے سہولت فراہم کر دی گئی۔ ضلع کورنگی میں سندھ گونمینٹ ہسپتال کورنگی 5، سندھ گونمینٹ ہسپتال سعودآباد میں 24 گھنٹے ویکسین لگائی جا سکے گی۔ تمام مذکورہ مراکز پر یہ سہولت ہفتہ بھر مہیا رہے گی۔ ترجمان محمکہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ویکسین مراکز پر حفاظتی ایس او پیز کا خیال رکھا جائے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔