بلوچستان کے سیلاب؛ وزیراعظم کے کوئٹہ میں ڈیرے

بلوچستان کے سیلاب؛ وزیراعظم کے کوئٹہ میں ڈیرے
وزیر اعظم محمد شہباز شریف بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔دوران پرواز قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین نے وزیر اعظم کو امدادی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ کے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ہوائی اڈے پر بلوچستان کے چیف سیکرٹری نے وزیراعظم کو سیلاب کی تازہ ترین صورتحال اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں سے متعلق بریفنگ دی۔وزیر اعظم قلعہ سیف اللہ کے علاقے خوشنوب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے قائم کی گئی خیمہ بستی کا دورہ کریںگے۔ وزیراعظم اس موقع پر صحافیوں سے بھی گفتگو کریں گے ۔وہ چمن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کابھی دورہ کریں گے اور مقامی لوگوں سے ملیں گے۔ادھر، اطلاعات و نشریات کی وزیر مریم اورنگزیب نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے بلوچستان کے دورے کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاموں کا جائزہ لینا اور سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات کرنا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔