بچی رضوانہ پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ،نگران وزیراعلیٰ کا وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

بچی رضوانہ پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ،نگران وزیراعلیٰ کا وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ
لاہور:گھریلو ملازمہ رضوانہ پر بہیمانہ تشدد کے معاملے پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ، محسن نقوی نے کیس کے حوالے سے وزیراعظم سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کیس کے حوالے سے وزیراعظم محمد شہبازشریف سے گفتگو کی اور کہا کہ بچی کے والدین نے ملاقات میں انصاف اور مدد کی اپیل کی ، انہوں نے بچی کے والدین کی استدعا وزیراعظم محمد شہبازشریف تک پہنچائی ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچی کی صحت اورعلاج معالجے کے بارے میں بھی وزیراعظم محمد شہبازشریف کو آگاہ کیا ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے مظلوم خاندان کی ہر ممکن مدد اور فوری انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔