اسماعیل ہنیہ کے قتل میں امریکی انٹیلی جنس ملوث ہے، الجزیرہ

may be cia involved in haniyeh murder, aljazeera
کیپشن: may be cia involved in haniyeh murder, aljazeera
سورس: google

 ویب ڈیسک :قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے ایڈیٹر ڈیفنس نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل میں امریکی انٹیلیجنس کی مدد شامل ہونے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔

الجزیرہ کے ایڈیٹر ڈیفنس نے رپورٹ میں مزید کہا کہ مطابق اسماعیل ہنیہ کے قتل میں ایرانی حکومت کے مخالفین اور اسرائیلی انٹیلی جنس موساد نے اہم کردار ادا کیا ہوگا جنھیں امریکی انٹیلی جنس کی مدد بھی حاصل ہوگی۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں پُراسرار طور پر ایک میزائل حملے میں شہید کردیا گیا جس کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی جا رہی ہے جب کہ اسرائیل نے 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود نہ تو حملے کی ذمہ داری قبول کی اور نہ ہی تردید کی ہے۔

دوسری طرف یورپی مبصر برائے مشرق وسطی ایلیاجے میگنیئر نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل کا جاسوسی سافٹ ویئر استعمال کیا گیا۔

ایک بیان میں یورپی مبصر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو واٹس ایپ پیغام میں جدید ترین اسپائی ویئر لگائے۔

اسپائی سافٹ ویئر نے اسرائیلی انٹیلی جنس کو اسماعیل ہنیہ کی لوکیشن بتائی۔

ایلیاجے میگنیئر کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کو اپنے بیٹے کے ساتھ ہونے والی کال کے بعد قتل کیا گیا۔

Watch Live Public News